لاہور: (آئی این این) فراڈ اور دھوکا دہی کے مقدمے میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔
وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کیجانب سے جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری آج ہی جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جائے گا تاہم تاحال کسی نے تھانہ کوہسار پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے، رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔