اسلام آباد: (آئی این این) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کیخلاف تقریروں کے معاملہ پر چیف جسٹس نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔