شہباز گل پمز ہسپتال منتقل، عمران خان کا رد عمل آ گیا

لاہور: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کے حوالے ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا رد عمل آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بنتا جا رہا ہے، مہذب دنیا ہماری بربریت کے سامنے حیران رہ جائے گی۔ سب سے بری بات یہ ہے تشدد کے ذریعے اور منصفانہ ٹرائل کے بغیر مثال بنانے کے لیے ایک آسان ہدف کو منتخب کیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری نے ریاستی اداروں پر ٹارگٹڈ بیانات کے ذریعے حملے کیے۔ ان کی سرزنش کیے بغیر انہیں کچھ نہیں کہا گیا۔

شہباز گل کو اغوا، تشدد کیا گیا، یہ میرے خلاف سازش کا حصہ ہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مجھے ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے اس میں ان سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے پر انہیں تشویش ہے۔


ان کا کہنا تھا اغوا کرکے بعد نامعلوم مقام پر اور پھر پولیس سٹیشن میں ہونے ہونے والے تشدد کے بعد شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت ٹھیک نہیں۔ یہ مجھے ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے جس میں شہباز گل سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا جس طرح سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے لیا گیا۔ یہ بالکل قابل قبول نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف شہباز گل کے خلاف ہونے والے تشدد بلکہ اس طرح کے غیرقانونی اور غیرآئینی کارروائیوں کے خلاف تمام سیاسی اور قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں