کولمبیا: (آئی این این) مشہور کولمبین گلوکارہ شکیرا نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا۔
شکیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر 22 سالہ مہسا امینی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شکیرا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “میں مہسا امینی کے خاندان، ایران کی خواتین اور اسکول کی طالبات اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو آزادی اظہار کے لیے لڑ رہے ہیں”۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی جس کے خلاف ایران میں 25 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔