سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا:شیخ رشید

راولپنڈی: (آئی این این) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں موجود ہیں جبکہ عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ مفتاح بہانا ہے، اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے، ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 45 فیصد سے بڑھ گئی ہے، پٹرول بھی 20 روپے فی لٹر بڑھنے لگا ہے، غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔


سربراہ عوام مسلم لیگ نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے، اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں