بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اسکرین پر ان کی پرفارمنس تو اسکرین کے پیچھے ان کے نام سے بھی نام جانا جاتا ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ میں عمر اور معاوضوں کے حوالے سے پائے جانے والے تعصب پر بات کی، ایک انٹرویو کے دوران جب روینہ سے بالی وڈ میں عمر پرستی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواباً کہا، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم عصر اداکار اچھے دوست نہیں ہو سکتے، میرے ساتھی اداکار میرے اچھے دوست ہیں اور ہم ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
بالی وڈ میں معاوضوں کے حوالے سے پائے جانے والے صنفی اور عمروں کے تعصب اور فرق پر بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کہ معاوضوں کا فرق جلد از جلد ختم کیا جائے۔
روینہ نے کہا کہ میڈیا میں عمر پرستی بھی کسی نہ کسی صورت موجود ہے، عمروں کا یہ موازنہ انڈسٹری کے بند دروازوں کے پیچھے کیا جاسکتا ہے لیکن میڈیا انڈسٹری میں یہ موازنہ کیا جانا بے حد عجیب ہے، یہاں مرد اداکاروں کیلئے عمروں کا موازنہ ایسے نہیں کیا جاتا لیکن خواتین اداکاراؤں کے لیے یہ موازنہ لازمی ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ارمیلا، مادھوری اور مجھے اس طرح ٹارگٹ کیا جاتا رہا، میں ایسا اس لیے نہیں کہہ رہی کہ ہم اپنی عمر چھپا رہے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں مجھ سے کہ آپ میرا ہنر نہیں چھین سکتے۔