راولپنڈی : مصریوٹ کے علاقہ میں دوسری شادی کی خواہش کے اظہار پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جائے وقوع سے اہم شواہد کو قبضے میں کرلیا ہے۔