لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں فٹ بال سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے جس کے باعث اس میں کمانے اور خرچ کرنے کیلئے بہت پیسہ ہے۔ دنیا میں سب سے مہنگا فٹبال کلب مانچسٹر سٹی ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر کی ملکیت ہے۔
انفونیوز نیٹ ورک کے مطابق مانچسٹر سٹی کی مارکیٹ ویلیو 892.89 ملین پاؤنڈ ہے ۔ یہ کلب شیخ منصور بن زاید النہیان کی ملکیت ہے ۔ انہوں نے سنہ 2008 میں مانچسٹر سٹی کو خریدا تھا۔ شیخ منصور ابو ظہبی کی رائل فیملی کا حصہ ہیں، وہ شاہی خاندان کیلئے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کے سربراہ اور خود بھی ارب پتی شخصیت ہیں۔
دنیا کے 20 مہنگے ترین فٹبال کلب اور ان کی مالیت
مانچسٹر سٹی ۔۔۔ 892.89 ملین پاؤنڈ
پیرس سینٹ جرمین ۔۔۔ 824.13 ملین پاؤنڈ
چیلسی ۔۔۔ 796.95 ملین پاؤنڈ
مانچسٹر یونائیٹڈ ۔۔۔ 778.73 ملین پاؤنڈ
لیور پول ۔۔۔ 774.90 ملین پاؤنڈ
بائرن میونخ ۔۔۔ 733.05 ملین پاؤنڈ
ریال میڈرڈ ۔۔۔ 702 ملین پاؤنڈ
ٹوٹنہم ۔۔۔ 579.65 ملین پاؤنڈ
اٹلیٹکو میڈر ۔۔۔ 568.17 ملین پاؤنڈ
بارسلونا ۔۔۔ 549.45 ملین پاؤنڈ
بروسیا ڈورٹمنڈ ۔۔۔ 521.91 ملین پاؤنڈ
آرسنل ۔۔۔ 491.40 ملین پاؤنڈ
یوونٹس ۔۔۔ 476.46 ملین پاؤنڈ
انٹر میلان ۔۔۔ 472.05 ملین پاؤنڈ
لیسسٹر ۔۔۔ 462.42 ملین پاؤنڈ
نپولی ۔۔۔ 455.27 ملین پاؤنڈ
آر بی لیپزگ ۔۔۔ 430.43 ملین پاؤنڈ