اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تنخواہ بڑھانے سے غریب کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی
نجی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب کہتا تھا کہ ش حکومت بنائے گی تو لوگ ہنستے تھے، اب جب خود وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ ہے توبلائیں نواز شریف کو پاکستان۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بارے میں 22 قتل کی بات کی گئی، منشیات فروش وزیر داخلہ کو کہتا ہوں کہ ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔
بجٹ میں 440 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد: سگریٹس پر ایف ای ڈی عائد کرنیکی تجویز
شیخ رشید نے کہا کہ منشیات فروشی اورفرد جرم سے بھاگنے والے اے این ایف کو مجبور کریں گے، رات کو وزیر اعظم بن جاتے ہیں، صبح فرد جرم لگنی ہوتی ہے۔
نجی نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ یہ 45 دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں، ہمیں کسی اور نے نہیں امریکی طاقت نے مسترد کیا۔