اسلام آباد: (آئی این این) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو آج ساڑھے 12 تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہوگی جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس انہیں پمز ہسپتال سے اسلام آباد کچہری میں پیش کرے گی۔