بروقت امداد پاک ترکیہ شاندارتعلقات کی عظیم عکاسی ہے:وزیراعظم

اسلام آباد: (آئی این این) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی بروقت اور قابل قدر امداد کو دونوں برادر ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کا عظیم عکاس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان SOYLU اور وزیر ماحولیات MURAT KURUM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاںبحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اِس آفت سے فصلیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

شہباز شریف نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ اور برادر ملکوں کی مدد سے پاکستان اِس غیر معمولی ہنگامی صورتحال سے نکل آئے گا اور آگے بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں