کراچی: (آئی این این) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی کر دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کردی گئی، قیمت میں 3روپے فی کلوکمی سے گھریلو سلنڈر 30روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 114روپے کم ہوئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 218روپے فی کلومقرر گھریلو سلنڈر 2571روپے اور کمرشل سلنڈر 9893روپے کا ہوگیا۔
اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں کے برعکس شہر میں ایل پی جی کی 240 روپے سے 250 روپے تک فروخت جاری ہے۔
چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دور ہےایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے۔ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے جے جے وی ایل فوری چلایا جائے۔