لاس اینجلس: (آئی این این) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی قانونی جنگ ابھی تک جاری ہے، انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر یعنی 55 ارب 65 کروڑ کا مقدمہ دائر کردیا۔
انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کی مشترکہ جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے، عدالتی موقف میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور بریڈ پٹ نے مل کر فرانس کے جنوب میں 1300 ایکڑ پر مشتمل مشترکہ جائیداد خریدی اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کئی گنا سرمایہ کاری کی تھی، تاہم بریڈ پٹ نے الگ ہو جانے اور بچوں کی کسٹڈی کے بدلے جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بریڈ پٹ نے اُنہیں خاموش کروانے کے لیے ان سے ایک کانٹریکٹ پر دستخط بھی کروائے تاکہ اُنہیں شادی کی تفصیلات پھیلانے سے روکا جا سکے اور اداکار نے مشترکہ جائیداد کے کچھ تعمیراتی کاموں پر کئی ملین ڈالرز بھی خرچ کیے ہیں۔