اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، اس کے والد اور بھائی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
ترجمان پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم کی بیوی پیشے کے اعتبار سے نرس تھی، واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پہلے سیکٹر جی-6 تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع زچہ بچہ سینٹر میں فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور ایک ٹیکنیشن کو قتل کیا۔
جس کے بعد وہ اپنے سسرال جا پہنچا اور فائرنگ کر کے برادر نسبتی اور سسر کو قتل کردیا۔
اس دوران ایک پڑوسی نے ملزم پر فائر کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔
مقتولین کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمٰن اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم رحیم اور فائرنگ کرنے والے پڑوسی کو اسلحے سمیت قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں چند ماہ قبل سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔
جس پر 24 فروری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مرکزی ملزم کو 25 سال قید، جرمانے اور سزائے موت سنائی تھی۔