اداکار شان کا نام لیے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

لاہور: (آئی این این) اداکار شان شاہد نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر نام لیے گئے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو تنقدی کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شان شاہد کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے سیاسی خیالات کا برملا اظہار کرتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار نے لکھا کہ کچھ کرکٹرز نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی لیکن اب وہ اتنے خاموش ہیں آپ انہیں روتے ہوئے سن سکتے ہیں۔


شان شاہد کی اس تنقید کا نشانہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی تھے جنہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کا 23 واں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔

عمران خان کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں سابق آل راؤنڈر نے آن لائن ٹرولنگ کے بعد ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ملک کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینے پر کیا ردعمل ملے گا۔

آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عمران خان کو ایک لیڈر کے طور پر دیکھا ہے لیکن میں ان کی پالیسیوں یا نظریے سے اختلاف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں