برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اہم اور اچھا دن ہے۔ کافی دنوں سے جن معاملات سے نکل نہیں پا رہے تھے۔ آج دوپہر سے ہی صورت حال بدل سکتی ہے اور کئی حوالے سے خوشی کی خبر آ سکتی ہے، ان شاءاللہ۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
زحل شام تک زائچہ سے نکلے گا تو حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے جیسے تیسے آج کا دن انتظار کر لیں اور آج ملکی جلی کیفیت کا دن ہے۔ آپ کو کوئی ٹینشن نہیں ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو ایک اہم خبر ساری پریشانیوں سے نجات دلا سکتی ہے، مگر اپنے دل و دماغ کو بھی صاف رکھیں۔ آپ کی توجہ جس طرف ہے وہ ہرگز فائدہ مند نہیں ہو سکتی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کاروبار کے حوالے سے سفر بھی ہو سکتا ہے اور جو رکاوٹیں محسوس کی جا رہی ہیں اس میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور آج ضرورت بھی بڑے شاندار انداز سے پوری ہو سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جہاں رقم بلاک ہے اس میں سے کچھ واپسی کا امکان بھی ہے جو لوگ بیماری یا بندش میں مبتلا ہیں وہ آج دوپہر کو جب زحل زائچے سے نکلے گا تو ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بڑی حکمت عملی سے چلنا ہے جو معاملات سامنے آرہے ہیں وہ معمولی نہیں ہے۔ اس کے زندگی پر نمایاں اثرات پڑ سکتے ہیں۔ آج جو فیصلہ کرنا ہے۔ ساری سوچوں کو سامنے رکھ کر کرنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روزگار میں بہتری کا امکان ہے۔ رکاوٹیں بحکم اللہ تیزی سے دور ہو رہی ہیں اور وہ لوگ جو کسی بھی مشکل کو سر پر سوار کئے ہوئے آج ہی ریلیف حاصل کر لیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خواتین خاص طور پر صحت کا خیال رکھیں اور جن افراد کو قرض کی ضرورت ہے وہ مل سکتا ہے۔ اس وقت کاروباری حضرات کے لئے نادر موقع ہے اس میں تبدیلی لانے کے لئے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جلد بازی میں حاصل ہونے والے فائدے کو اپنے ہاتھوں سے مت گنوائیں۔ سوچ کر بولیں اور سوچ کر چلیں۔ اسی میں فائدہ ہے۔ آج نہایت اہم دن ہے۔ خود بخود اندازہ ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نظر بد کا پھر امکان لگتا ہے اور اس بار صحت پر بھی اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ پر قبضہ ہوگا۔ دوسروں سے لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہے اور کامیابی کو اچانک رک جانے کا بھی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ لاپرواہی نہ کریں۔ آپ کے اردگرد کا ماحول اب آپ کے لئے خوشگوار ہو رہا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ نیت صاف رکھیں اور ان لوگوں سے دور ہو جائیں جو حسد کرنے والے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں وہ مہربان ہے تو کوئی آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا بس اس کے حکم سے چلیں۔ خاص طور پر نماز پر توجہ دیں اور فضول کام چھوڑ دیں۔