خوشی کپور کا ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کیساتھ تعلقات کا اعلان

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔

خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا۔

دی آرچیز کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔

مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی جس پر “V” اور “K” کا لاکٹ بھی شامل ہے جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے، اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خوشی نے ویدانگ کے نام کی کوئی چیز پہنی ہو، گزشتہ سال مالدیپ کے ٹور کے دوران بھی مداحوں نے ان کے ہاتھ میں ایک بریسلٹ دیکھا تھا جس پر ویدانگ کا نام لکھا تھا۔

خوشی اور ویدانگ کئی تقریبات، فلمی نمائشوں اور فیشن شوز میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، دونوں نے فلم “دی آرچیز” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں