پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کا طلاق کے بعد صبر جواب دے گیا اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے کرن اشفاق نے لکھا کہ میں اس بے وجہ تنقید سے تنگ آ گئی ہوں، ہر کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے، بالخصوص خواتین یہ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کر لوں؟۔
اپنی اس پوسٹ میں کرن نے کچھ خواتین کے کمنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور لکھا کہ میں ایسے کمنٹس سے عاجز آ گئی ہوں۔