لاہور: (آئی این این) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹیم کی ضرورت قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس ورلڈکپ کھیلنے سے قبل سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پر ان کے نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے ساتھ میچز شیڈول ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو دھول چٹا دی۔
آج کے میچ میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا تاہم محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر اپنا حق ادا کیا اور مشکل وقت میں نصف سنچری بنائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قومی ٹیم ایشیا کپ، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلی جہاں پر قومی ٹیم کا مڈل آرڈر ناکام ہو گیا، اس دوران صدائیں بلند ہوئیں کہ چند کھلاڑیوں کوباہر رکھ کر سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹیم کو شامل کیا جائے۔
اسی حوالے سے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ میرے خیال میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں قومی ٹیم کو آل راؤنڈر شعیب ملک کی ضرورت ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ، شعیب ملک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
In my opinion, team needs @realshoaibmalik’s experience in middle order. #CricketTwitter #shoaibmalik #T20WorldCup
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 7, 2022