پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں، اداکارہ عفت عمر

لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

سینئر اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ واقے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ افراد نے وفاقی وزرا پر چور چور کےنعرے لگائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں