وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزی مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>.<a href=”https://twitter.com/hashtag/PMShehbazinChina?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#PMShehbazinChina</a> meets Xi Jinping President of the People's Republic of China. The meeting starts in Great Hall of the People Government office in Beijing. <a href=”https://t.co/y2eyh94DLO”>pic.twitter.com/y2eyh94DLO</a></p>— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) <a href=”https://twitter.com/Marriyum_A/status/1587649944441483266?ref_src=twsrc%5Etfw”>November 2, 2022</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی، پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔