ماسکو: (آئی این این) صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں ریزرو فورس کا متحرک کرنے کے اعلان کے بعد فورس میں شامل نوجوان بڑی تعداد میں ملک چھوڑنے لگے۔
روس کے ہمسایہ ممالک کو جانے والی ٹرینوں میں والدین اپنے بچوں کو الوداع کرتے نظر آتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں سے صدارتی حکم کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں، ریاستی گورنر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑنے والوں کو روکنے کے لیے فی الحال سرحدین بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔