8 ماہ کی حاملہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی سے تفریح کی غرض سے سوال پوچھا لیکن جواب نے اس کی اور بچے کی زندگی بچا لی 

لاہور (ویب ڈیسک )آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے نہ صرف زندگی کو کسی حد تک آسان بنایا ہے بلکہ اب یہ زندگیاں بھی بچا جارہا ہے ۔  8ماہ کی حاملہ خاتون نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ جب اس نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ عام بات چیت کے دوران جبڑے میں کھنچاو بارے جاننا چاہا تو ایسا انکشاف ہو گیا کہ فوری ہسپتال جانا پڑا تاہم خاتون اس کا بچہ محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کنٹینٹ کریئیٹر نٹالیا ٹیریئن نے بتایا کہ انہوں نے محض تفریح کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے ایک سوال پوچھاکہ “میرے جبڑے میں ہلکی سی جکڑن کیوں محسوس ہو رہی ہے؟”

چیٹ جی پی ٹی نے جواب دیاکہ “آپ فوری اپنا بلڈ پریشر چیک کریں۔”

نٹالیا کے مطابق، یہ بات ان کے لیے غیر متوقع تھی، لیکن جب انہوں نے بلڈ پریشر چیک کیا تو وہ انتہائی زیادہ نکلا۔انہوں نے سمجھا شاید کچھ دیر میں کم ہو جائے گا، مگر بلڈ پریشر بڑھتا ہی گیا۔اسی دوران چیٹ جی پی ٹی نے انہیں فوراً ایمبولینس بلانے کا مشورہ دیا۔جب وہ اسپتال پہنچیں تو ان کا بلڈ پریشر 200/146 تھا اور وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

ڈاکٹروں نے حالت دیکھتے ہی کہاکہ ہمیں فوراً بچے کی ڈیلیوری کرنی ہوگی، نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا بیٹا بحفاظت پیدا ہو گیا اور نٹالیا بھی اب خیریت سے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں