روس ، یوکرین لڑائی میں ایرانی ڈرون استعمال کیے جانے کا انکشاف

ماسکو: (آئی این این) روس اور یوکرین کے درمیان جاری لڑائی کے دوران ایرانی ڈرون استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فوجی انٹیلی جنس نے خیال ظاہر کیا ہے روس نے پہلی بار یوکرین میں ایرانی ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ یوکرینی فورسز نے روس کے زیر استعمال ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرون خارکیف کے علاقے میں مار گرایا تھا۔

یوکرین اور امریکا نے اس سے پہلے بھی ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ روس کو ڈرون طیارے فراہم کر رہا ہے۔ تہران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی تھی۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے کچھ تصاویر شائع کی ہے جن میں ایک تباہ شدہ ڈرون کی تصویر شامل ہے جس کے ایک طرف روسی زبان میں گیران-2 لکھا گیا ہے۔ اس ڈرون کے پر ایران کے شاہد 136 جہاز سے ملتے ہیں۔

عسکری امور کے ماہرین کے مطابق روس کے لئے ایرانی ڈرون جاسوسی اور بمباری کرنے کے کام آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں