گوگل، انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور اگنائٹ، پاکستان میں گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ آئی آر ایم اور اگنائٹ نے اس پروگرام کے ہدف حاصل کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے۔ چیف ایگزیکزیکٹو اگنائٹ عاصم شہریار حسین نے اس موقع پر کہا کہ “یہ معاہدہ اگنائٹ اور آئی آر ایم دونوں کو گوگل کیریئر سرٹیفکیشن اہداف کو بہترین طریقے سے حاصل کرنے کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرے گا”۔چیف ایگزیکزیکٹو آئی آر ایم ڈاکٹر رومی سعید حیات نے کہا کہ “نوجوان قوم کا مستقبل ہیں گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام ان کے لئے مواقع پیدا کرنے میں ایک محرک کاکردار ادا کرے گا”۔
اگر آپ ایک نئی پیشہ ورانہ تربیت کی تلاش میں ہیں؟ تو آپ کیلے ایک سنہری موقع ہے کہ پروجیکٹ مینجمنٹ، یو ایکس ڈیزائن، ڈیٹا تجزیات اور بہت سے شعبوں میں مہارت حاصت حاصل کریں۔ آج ہی آن لائن گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کریں: گوگل کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا، گوگل کی طرف سے سکھایا گیا، جو صرف آپ کے لئے بنایا گیا ہے۔ ہر ہفتہ دس گھنٹوں سے بھی کم آن کائن پڑھائی اور چھ ماہ میں کورس مکمل اور ڈیجیٹل افرادی قوت کیلئے ضروری تربیت حاصل کریں۔ اس پروگرام کا آغاز ۲۲ ستمبر سے ہو رہا ہے۔
نزاکت حسین :03311200122
Load/Hide Comments