اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این این) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا، دونوں نوجوانوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال تھیں، فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا کرنے کے بعد انہیں گرفتاربھی کر لیا گیا، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں