ڈینگی کے مریض پپیتے کے پتوں کا جوس پینے سے جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں لیکن ماہرین اس سے متفق نہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کے دوران پپیتے کے پتوں کے جوس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان ضرور پہنچا سکتا ہے، اس غلط فہمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ اس وقت ڈینگی کے کیسز میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لہٰذا بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ گھروں سے نکلتے ہوئے خاص احتیاط کی ضرورت ہے، پوری آستین کی قمیض پہنیں، گھروں اور گھروں کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں۔۔۔