پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے اس نئے سلسلے کے دوران دریائے سندھ اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں ڈی جی خان اور تونسہ شریف میں رودھ کوہیاں اور اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
جاری کردہ الرٹ کے مطابق دریائے سندھ میں ڈی جی خان اور تونسہ شریف میں رودھ کوہیاں اور اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
بارشوں سے دریائے سندھ اور دریائے کابل سے متصل نہروں، راجبائوں سمیت ندی نالوں میں شدید طغیانی کا امکان ہے جبکہ اپر اور وسطی سندھ کے علاقوں میں ہیوی بارشوں کا امکان ہے جس سے ان علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔