ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد: (آئی این این) ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل طوفانی بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک، سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونوح میں بھی بارش کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں