سجل اور احد کی علیحدگی کا سن کر مداح انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا پر دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی علیحدگی کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن فریقین نے تصدیق یا تردید نہیں کی ، ایسے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ  جوڑی  کی علیحدگی کا سن کر ان کی مداح انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کے مداح کافی دکھی ہیں، تاہم انسٹاگرام پر سجل اور احد کے ایک فین پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کی ایک مداح چل بسیں۔

پیج پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میری دوست سارہ نامی خاتون سجل علی اور احد رضامیر کی بہت بڑی مداح تھیں جو کہ انتقال کرگئی ہیں۔ سجل اور احد کی جوڑی( ساحد) سارہ  کی جینے کی اور خوشی کی واحد وجہ تھی، وہ یہ سب برداشت نہ کرسکی جو اس نے سنا ،مجھے ہمیشہ یہ صدمہ رہے گا کہ اس کے پیغامات جوڑی تک نہ پہنچائے جاسکے،، پوسٹ میں لوگوں سے درخواست بھی کی گئی کہ اس پیغام کو سجل اور احد تک پہنچانے میں مدد کریں۔

ساتھ ہی ثبوت کے طور پر سوشل میڈیا کے سکرین شاٹس شیئرکیے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سجل علی کی مداح تھیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو بھی کر رکھا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں