پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تو ہنگامہ کریں گے۔
ایوانِ زیریں کے اہم اجلاس کے لیے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئین میں قومی حکومت کے تصور سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تصور کا سوال نہیں ہے، اتحادی بھی مل کر قومی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد (کی کامیابی) کے سلسلے 100 فیصد پر اعتماد ہیں۔
سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر آج اسپیکر نے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ کی تو کیا کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ (صحافیوں) کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔
آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اس صورتحال سے کچھ غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں تو اس کے لیے کیا حکمت عملی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’اگر اتنا شوق ہے کسی کو تو آکر سنبھال لے‘۔
اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔