وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس کے خطاب میں اوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، کہا یوم پاکستان پر اوآئی سی کانفرنس کا انعقاد باعث مسرت ہے۔
عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلا ف عالمی دن قرار دیا ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف یواین نے قرارداد منظور کی، نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا اور دنیا اسلاموفوبیا کےواقعات پر خاموش رہی۔
اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے سے مغٖرب میں رہنے والے مسلمان زیادہ متاثر ہوئے.