اسلام آباد : مسلم لیگ ( ن) نے وزیر اعظم کے آج شام کے خطاب کو آخری اور صرف وقت ضیاع قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم سے آخری خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کرینگے،جس شخص پرعوام کو اعتماد نہیں وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے ؟، غیر ملکی فنڈنگ،آٹا ،چینی ،بجلی اور گیس چوری کا حساب دیں، قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا جیسے جھوٹے اعلان اب ممکن نہیں رہے، سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔