روسی پولیس ملک کے کئی شہروں میں جنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کی گرفتاریوں میں مصروف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کم ازکم560افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مقامی شہری حقوق کی تنظیموں کے مطابق بعض گرفتار شدگان کو قانونی مدد مہیا کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب جمعہ کے روز روس کے ہم سایہ ملک جارجیا میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت تبلیسی میں روس کے خلاف پابندیاں نافذ نہ کرنے پر اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں روسی صدر اور روسی حملے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔