پاک فوج کے ایک ہندو افسر ڈاکٹر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن نے ترقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کیلاش کمار پہلے ہندو افسر ہیں جنہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پاک فوج میں ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی۔ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسرہیں۔ pic.twitter.com/ZA01sMMwsz
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 25, 2022
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں۔
Congratulations #KelashKumar you are our pride…. #pakarmyzindabad https://t.co/oRDUGu8clU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2022
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈاکٹر کیلاش کمار کے تقرر کو ملک کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
Congratulations #kelashKumar.proud moment for us #PakistanZindabad #PakistanArmy https://t.co/B2p9HO2966
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 25, 2022
مصنفہ شمع جونیجو نے کہا کہ آج تاریخ رقم ہو گئی ہے اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کے افسر ایک دن جنرل کے عہدے پر ترقی پانے میں کامیاب رہیں گے۔
A great news from Pakistan. History has been made.Kelash Kumar is the first officer of Pakistani military to be promoted as Lieutenant Colonel. I wish to see him as General.
Congratulations to him & everyone of our Hindu Community. pic.twitter.com/KeU6rKGOZ5— Shama Junejo (@ShamaJunejo) February 25, 2022