وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے پاؤں پرچل نہیں سکتی،لانگ مارچ کیاکرےگی،یہ کہتے ہیں عدم اعتماد تحریک لائیں گے ،ان پر تو اپنے گھر والے اعتماد نہیں کرتے۔
پنڈدادن خان میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نےکہا کہ لانگ مارچ والوں سے مارچ کیاواک بھی نہیں ہونی،اپوزیشن جو عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں اپنے پاوں پرکھڑے نہیں ہوسکتے۔
پیپلزپارٹی لبرل اور جےیو آئی مذہبی جماعت ہے مگر کس لیےساتھ ہوئے؟مولانافضل الرحمان مدرسے کے بچوں سے لانگ مارچ کرائیں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ مدرسے کے بچے لانگ مارچ کامیاب کرائیں گے۔
نوازشریف لندن جانے کے لیے جھوٹ بول کرگئے،مریم صفدر بھی عدالتوں کےسامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں،عوام کے پیسے چوری کرنے والوں سے کہتاہوں پہلے یہ پیسہ لائے پھر سیاست کریں،آصف زرداری اور نوازشریف قرضہ نہ لیتے تو آج ادائیگی کے لیے مزید نہ لینے پڑتے۔
شہبازشریف نے آج عدالت میں کہا جو کاپیاں دیں وہ پڑھی نہیں جاتیں،شہبازشریف کہتےہیں سیاہی ٹھیک نہیں،چارج فریم پڑھا نہیں جارہا، انہیں کاپیاں پڑھنے کے لیے بھی استاد کی ضرورت پڑی۔
فواد چودھری نے کہا کہ 18ویں ترمیم پر دستخط کیے گئے اور پنجاب کو گیس سے محروم کیاگیا،بلاول بھٹو کی سیاست ختم ہورہی ہے،وہ اور مریم صفدر صرف میئر کا انتخاب لڑ کر دکھادیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن منڈی بہاوالدین کا جلسہ دیکھے،عوام کاسمندرآج وزیراعظم عمرا ن خان کااستقبال کرےگا۔