اسرائیلی وزیراعظم آج بحرین کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج بحرین کے پہلے سرکاری دورے پرپہنچیں گے۔

دورہ بحرین کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی حکام سے ملاقات ہوگی۔

ملاقاتوں میں خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا یا ہے کہ دونوں رہ نما دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خاص طور پر سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی اور ٹیکنالوجی اورایجادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ستمبر 2020 میں قائم ہوئے تھے جس کے بعد سے دونون ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھ گئے ہیں دونوں ممالک ے درمیان براہ راست پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں