وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اوراپوزیشن جماعتوں کا یہ اتحاد وقتی ہے بہت جلد پھر ٹوٹنے والا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی ملاقاتوں اور لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور سیاسی جماعتیں اپنی مفادات کے لیے ساتھ ہوتے ہیں۔ یہ سب پی ٹی آئی کے خلاف مل رہے ہیں۔پی ڈی ایم اوراپوزیشن جماعتوں کا یہ اتحاد وقتی ہے بہت جلد پھر ٹوٹنے والا ہے۔
شاہ محمود کا کہنا ہے کہ یا درکھیں کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو دھوکہ دیا۔ پی ڈی ایم بنانے والی بھی پیپلزپارٹی اور دھوکہ دینے والی بھی وہی ہے۔ پی ڈی ایم اورتمام جماعتیں احتجاج کرناچاہتی ہیں تو ضرور کریں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر سے ملاقات قابل دید تھی۔چین اور پاکستان آگاہ ہے ان کا کون دوست اورکون دشمن ہے۔
انہوں نے کہا ے کہ دورہ چین پر سی پیک ،افغانستا ن اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی۔چینی سرمایہ کاروں،کاروباری وفود سے بھی ملاقات ہوئی۔
چین اور پاکستان کے تعلقات ہر لحاظ سے مضبوط ہیں اور مزید مضبوط ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ دورہ چین کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ روسی صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی۔ ہم رواں سال روس کےدورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہون نے کہا کہ بھارتی کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی ۔راہول گاندھی نے کہا مودی پاکستان کو تنہا کررہا تھا وہ تو سب کو ساتھ لیکر چل رہاہے۔