ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 12سال سے زائد عمرکےکورونا ویکسینیٹڈ بچوں کو مسجد الحرام جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
تاہم 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت تاحال نہیں ہے۔