لاہور قلندرز کے فخر زمان نے بلے سے اپنی فارم ثابت کر دی۔ پی ایس ایل میں فخر زمان بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں۔
جارحانہ اوپنر نے اب تک 3 میچ کھیل کر 248 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریز بنائی۔ انہوں نے 82 سے زائد کی اوسط کے ساتھ بیٹنگ کی۔ سب سے زیادہ 29 چوکے اور سب سے زیادہ 9 چھکے لگا ررکھے ہیں۔
ٹیبل پر دوسرا نمبر ملتان سلطانز کے شان مسعود کا ہے جنہوں نے 4 میچوں میں 60 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 240 رنز بنا رکھے ہیں۔شان مسعود نے دو ففٹیز بنائی ہیں جب کہ 27 چوکے اور 8 چھکے لگا رکھے ہیں۔
فہرست میں تیسری پوزیشن کوئتہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی کی ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر 154 رنز بنا رکھے ہیں۔ احسن علی نے 2 ففٹیز بنائی ہیں جب کہ 19 چوکے اور 4 چھکے لگائے ہیں۔
بالرز میں ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ سب سے آگے ہیں۔ خوشدل شاہ نے 4 میچ کھیل کر 9 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ دوسری پوزیشن ملتان سلطانز کے ہی عمران طاہر کی ہے جنہوں نے 7 وکٹیں ا پنے نام کر رکھی ہیں۔
ملتان سلطانز کے ہی ڈیوڈ ولی کا تیسرا نمبر ہے۔ ڈیوڈ ولی نے بھی 7 وکٹیں ہی حاصل کر رکھی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ اور لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 6،6 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔