گزشتہ سال 3 کھرب 5 ارب سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد اٹلی کی سپورٹس کار کمپنی فراری نے کہا رواں سال گیارہ ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ سے آمدنی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فراری نے گزشتہ سال 2021 میں 11 ہزار 155 گاڑیوں کے آرڈر لیے جس کے بعد 2022 میں اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 سے 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔
فراری کے سربراہ نے بتایا ہے کہ کمپنی اسپورٹس کار کے مزید نئے ماڈلز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد 2021 فراری میں 22.3 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
فیراری نے اس سال دو نئے ماڈلز کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں طویل انتظار کے بعد Purosangue کی پہلی اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) شامل ہے، جس کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا۔
اسپورٹس کاروں کے ساتھ کورونا کے باوجود لگثری کاروں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، برطانوی کمپنی رولز روئس کی فروخت میں 2021 میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا۔ لگژری کار پورشے نے بھی گذشتہ سال تین لاکھ سے زائد گاڑیاں دنیا بھر میں ڈیلیور کیں۔