اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد پہلی دفعہ نیا شہر بن رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے بعد پہلی دفعہ نیا شہر بن رہا ہے۔ لاہور پھیلتا گیا جس کے باعث پانی کی قلت اور گندگی کا سامنا ہے اس سے دریائے راوی کو بچایا جائے گا۔ راوی کا کنارہ سکڑتا جا رہا ہے اور اس کو بچانے کے لیے یہاں 2 کروڑ درخت لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کسی نے بھی ماحولیات پر بات نہیں کی اور راوی میں جانے والا سیوریج کا پانی ٹریمنٹ ہو کے صاف کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں اور شاید کسی کو غلط فہمی ہو رہی ہے کہ یہاں بھی ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے۔ اس سے بیرونی سرمایہ کار یہاں آئیں گے اور اس سے 30 سے 40 انڈسٹریز چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اور موجودہ شہروں میں آبادی بڑھتی جائے گی تو اس سے مسائل مزید بڑھیں گے۔