برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کر دیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ خالی ہوا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی ناراضگی مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفی کی وجہ بنی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دی وہ نامکمل تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا جب کہ مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مقدمات کی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔