مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آج کے پی ڈی ایم اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔