لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ سمیت دیگر چھ ملزمان منشیات برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ، جس دوران پراسیکیوٹرکےموجودنہ ہونےکےباعث سماعت ملتوی کر دی گئی ،جس کے باعث راناثنااللہ سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائدنہ ہوسکی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ ساڑھے 3سال سےحکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، حکومت کی توجہ لیگی قیادت کیخلاف جھوٹےمقدمات بنانےپرہے، شہزاد اکبر روز ججز پر دباؤ بڑھانے کیلئےپریس کانفرنسزکررہےہیں،حکومت کاکسی چیزپردھیان نہیں،گالم گلوچ بریگیڈمیں ایک ارب روپےتقسیم کیےگئے،فروغ نسیم بہت پرانےایجنٹ ہیں،قوم کوبتایاجائےکیوں آئےروزکوئی نہ کوئی بحران سراٹھالیتاہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے:فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ کورونافنڈزمیں خرودبردکوپارلیمنٹ میں اٹھارہےہیں، جب لاہورمیں دہشتگردی کاواقعہ پیش آیاتووزیراعظم کیاکررہےتھے؟،پوری قوم بحرانی کیفیت میں ہے۔