لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہےکہ صدرماڈل ٹاؤن کلب زیوارت چوری کاذمہ دار ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ کاردار نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں،کلب کے متعدد ممبرز نے چوریوں کی شکایت کی لیکن انتظامیہ کےکانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ماڈل ٹاؤن کلب چوری کا ذمہ دار ہے، وہ اپنی گردن بچانے کیلئے چوروں کی حمایت کررہا ہے، ماڈل ٹاؤن کلب لاہور سے زیورات چوری ہوئے ہیں، برآمد کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کے ساتھ چوری کی مبینہ واردات 21 مارچ کی شام ہوئی تھی جس کے بعد عظمیٰ کاردار کے الزام پر لاہور پولیس نے نجی کلب کی خواتین ملازماؤں کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خواتین ملازماؤں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے عظمیٰ کاردارکے سامنے انہیں برہنہ کرکے تلاشی لی، ڈنڈے مارے اور بازو مروڑے۔
ایس پی انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے ملازماؤں کی جانب سے برہنہ کیے جانے اورپولیس تشدد کا الزام مسترد کردیا۔
ایس پی کے مطابق خواتین سے چوری بھی ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لے کر چاروں خواتین کو رہا کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments