امریکا نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کر دی۔
جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔
اسی سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کی اور کانگریس کمیٹی کوبتایا کہ امریکا کے اندر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کے اہل کار ملوث تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ امریکا کیلئے انتہائی سنگین معاملہ ہے جسے امریکا نے مودی سرکار کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔
امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2023 میں برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھاکہ امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments