وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر سربراہان حکومت ، یورپی یونین ، ترقی کے شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز دنیا نے دیکھا کہ قومیں کیسے اکٹھی ہوتی ہیں۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شاندارقیادت کا مظاہرہ کیا ہے ، پاکستان کے عوام ہمیشہ ان کے مشکور رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز دنیا نے دیکھا کہ قومیں کیسے اکٹھی ہوتی ہیں اور انسانیت کو تکلیف سے نکالنے کیلئے متحد ہوکر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جیت کی شراکت کا نمونہ پیش کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ جنیوا کانفرنس میں کی گئی اظہار ہمدردی نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے ہم اکٹھے مل کر دوبارہ زندگیاں اور امیدیں بنائیں گے۔