جنیوا میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے بارے میں عالمی کانفرنس میں عالمی برادری نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے دس ارب سترکروڑڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے جنیوا سے ایک ویڈیو پیغام میں ان وعدوں کو غیرمعمولی کامیابی قرار دیا جسے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت ممکن بنایا گیا۔انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ پاکستان کو تعمیر نو کے مرحلے کیلئے سولہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ان اخراجات کا پچاس فیصد حصہ حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے وعدے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments