پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بنکاک: (آئی این این) پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے باکسنگ میں پاکستان کے لئے تاریخی دن، عثمان وزیر کی جانب سے جیتا گیا یہ کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی۔

قومی ہیرو عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں